وظائف و

ذکر حق لطائف

محترم اسلامی بہائیو اور بہنوں۔ السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ

ذکر خاص ۔ رات کو سونے سے پہلےباوضو ۳۱۳ مرتبہ درود پاک پڑہیں اس کے بعد مصلّے پر دوزانوں بیٹہیں اور آنکھیں نیچی بند کر کے اپنے دل پر توجہ کریں اور اس صفحے سے اللہ عزوجل کے اسم مبارک کا ذکر پوری توجہ سے سنیں اور پہر دل ہی دل میں آپ بہی ملکر ذکر کریں ۱۲ منٹ سے ۳۰ منٹ تک یہ ذکر خاص کریں اس کے بعد پاک بستر پر داہنیں کروٹ چہرہ مدینہ منورہ شریف کی طرف اور روضہ مبارک کا تصور کر کے سو جائیں۔ انشااللہ رفتہ رفتہ آپ کا قلب ذکر اللہ میں مبتلا ہو جائے گا اور بےشمارفیوض و برکات و تجلّیات عطاہونا شروع ہو جائیں گے۔ اس عمل کو باقاعدہ مستقل رکھیں۔ اگر ممکن ہو تو تقریباً ۹۰ دن کے بعد اپنا نام اور اپنی والدہ صاحبہ کا نام اس ویب سائٹ یا روحانی ویب سائٹ پر روانہ کریں تاکہ استخارہ کر کے آپ کی مزید رہنمائی کی جا سکے۔

 

آپ سے درخواست ہے کے اپنے خاص روحانی لمحات میں ہم سب کے لئےخصوصی دعا کریں۔ جو لوگ اس ویب سائٹ کے لئے کام کر رہے ہیں اس ویب سائٹ کو وزٹ کرتے ہیں اور مسلک حق اہل سنت کے لئے دن رات خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

انشااللہ جلد اس دینی ویب سائٹ پر بہت سے وظائف اور ذکرخاص شامل کیے جائیں گے۔

Click Here to Install Urdu Fonts, If you can not read above Urdu

 

دعاؤں کا طالب۔ محمد منیر قریشی مدنی